نئی دہلی:23 /مارچ(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) پاکستان کے قومی دن کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے تہنیتی پیغام بھیجے جانے سے متعلق خبروں کو لے کرکانگریس نے پی ایم مودی پر جم کر حملہ بولاہے۔بی جے پی کے نشانے پررہنے والے پنجاب کے کابینہ وزیر اور کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کرکے پی ایم مودی کوگھیراہے۔ نوجوت سنگھ سدھو نے ٹویٹ کیاکہ تم کرو تو نیاری لیلا، کوئی اورکریں تو کریکٹر ڈھیلا۔نوجوت سنگھ سدھو نے اپنی ٹویٹس میں پی ایم مودی اور نواز شریف کی ایک تصویر بھی شیئرکی ہے۔بتادیں کہ نوجوت سنگھ سدھو اس وقت تنازعات میں آ گئے تھے جب وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب کے دوران آرمی چیف قمر جاوید باجواہ کے ساتھ گلے ملنے کی ان تصویر وائرل ہوئی تھی۔اس سے پہلے کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجیوالا نے بھی پی ایم مودی پر شدید حملہ بولا تھا اور لکھا تھا، مودی جی کو یہ لولیٹر لکھنابندکرناچاہیے۔رندیپ سرجیوالا نے ٹویٹ کرکے کہاہے کہ مسٹر56 ساڑی۔شال پاک برتھ ڈے یاترا۔آئی ایس آئی کو پٹھان کوٹ بلانے کے لیے مشہورہیں۔ پر اب خود ساختہ چوکیدار عمران خان کو لکھے خط کو چوری چھپے لکھا، ملک کونہیں بتایااورپاک اسپانسر دہشت گردی کے بارے میں ایک لفظ نہیں کہا۔ انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ جھوٹے سینے۔عوامی تحریک اورآنکھیں دکھانا عوام اور میڈیاکے لیے چھلاواہے۔رندیپ سرجیوالا نے وزیر اعظم مودی کے ایک انٹرویو کے اقتباس کاویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی جی، پاکستان کو یہ لولیٹر لکھنا بند کرناچاہیے۔ غور طلب ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کو دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم مودی کاتہینیتی پیغام ملاہے ۔ اس میں کہا گیا ہے کہ میں پاکستان کے قومی دن کے موقع پر اپنی نیک خواہشات پاکستان کے عوام کو دیتا ہوں۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مودی کے پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہی وقت ہے کہ برصغیر کے لوگوں کو دہشت گردی اور تشددسے آزاد ماحول میں ساتھ مل کر جمہوری، امن اورخوشحال علاقے کے لیے کام کرناچاہیے۔ عمران خان کے اس دعوے کی بھارت کی جانب سے ابھی تک کسی بھی طرح کی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے۔